کیا تماشا کرنے کا حق صرف زرداری صاحب کو ہے ؟ از رؤف کلاسرا

کیا تماشا کرنے کا حق صرف زرداری صاحب کو ہے ؟ از رؤف کلاسرا


سابق صدر زرداری نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے . فرماتے ہیں صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے . اب کافی تماشا وہ گیا ہے . سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ تماشا شروع کس نے کیا ؟ ایک موقع زرداری صاحب کو ملا تھا . اگر وہ نئی شروعات کرتے تو اس ملک میں تماشا نہ لگتا . اقتدار سنھبالتے ہی صلح کا نعرہ لگایا . سب
متاثر ہوئے . کس کو پتہ تھا یہ صلح کا نعرہ اس لیے لگ رہا تھا کہ این آر او کے تحت سب مقدمات بندکرانے تھے  تاکہ مخالفت میں کوئی  آواز نہ اٹھے . مخالفوں کو سب کچھ دے دیا . کون سا اپنی  جیب سے دے رہے تھے . 

میں اس دن نوڈیرو میں پریس کانفرنس میں تھا جس میں زرداری صاحب نے خود ق  لیگ کو بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور پھر وہی  ق لیگ کے ڈپٹی  وزیراعظم بنا دیے گئے . اس پر یس کانفرنس  کے بعد پرویز الہی  ،شجاعت حسین  اور ڈاکٹر قیوم سومرو کے درمیان چند خفیہ ملاقاتیں ہوئیں اور پھر چراغو میں روشنی نہ رہی .


 .

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی